سوال
ایک آدمی عمرے کی نیت سے عمرہ کرنے جاتا ہے لیکن عمرے کے ساتھ حج کر لیتا ہے، کیا یہ درست ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کوئی شخص صرف عمرے کی نیت سے جاتا ہے، اور بعد میں عمرے کے ساتھ حج بھی کر لیتا ہے، تو یہ عمل بالکل درست ہے۔ شریعت میں ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص عمرہ کرنے جائے تو وہ ساتھ حج نہ کرے۔
لہٰذا، اگر کوئی شخص عمرے کے ارادے سے گیا اور حج بھی کر لیا، تو یہ شرعی طور پر جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب