مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

عمرہ کے دوران احرام کھولنے کا حکم اور فدیہ کی وضاحت

فونٹ سائز:

سوال:

اگر بڑی عمر کے میاں بیوی عمرہ کے لیے گئے، بیت اللہ میں داخل ہونے کے بعد بیوی اپنے شوہر سے الگ ہو گئی، شوہر نے کافی تلاش کے باوجود اسے نہ پایا اور تھکن کی وجہ سے کمرے میں چلا گیا اور عمرہ ادا کیے بغیر احرام کھول دیا، تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب از فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

ایسی صورت میں اسے دوبارہ احرام باندھ کر عمرہ ادا کرنا چاہیے۔ اگر اس نے احرام کی حالت میں ممنوعات میں سے کسی کا جان بوجھ کر ارتکاب کیا، جیسے سلا ہوا کپڑا پہن لیا، تو اس پر فدیہ لازم آئے گا۔ واللہ أعلم

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔