ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
عمرہ کی ادائیگی کے لیے مہینے کی ستائیس تاریخ کو خاص کرنا کیسا ہے؟
جواب:
جائز نہیں، وقت، جگہ یا دن کی تخصیص کرنا شریعت کا وظیفہ ہے، جس کام کی ادائیگی کے لیے شریعت نے تاریخ کو خاص نہیں کیا، اسے کسی تاریخ کے ساتھ خاص کرنا اسے بدعت بنا دیتا ہے، ایسے عمل سے اجتناب ضروری ہے۔ شریعت نے مہینے کی ستائیس تاریخ کو عمرہ کے لیے ضروری یا مستحب قرار نہیں دیا، لہذا اسے خاص کرنا ممنوع ہے۔