مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

عمامہ کے شملے کی تعداد اور لمبائی کا شرعی حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 505

سوال

➊ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عمامہ باندھتے وقت ایک شملہ چھوڑنا ثابت ہے یا دونوں شملے؟ نیز، شملے کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ اس کی لمبائی ایک ہاتھ کے برابر ہو، تو کیا یہ بات درست ہے؟ اگر درست ہے تو "ہاتھ” سے مراد کہنی تک بازو ہے یا آج کل کے معروف گز کے برابر ہے؟
سائل: محمد شہبار حمید، لاہور

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

✿ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عمامہ باندھنے کے وقت ایک شملہ چھوڑنا بھی ثابت ہے اور دو شملے چھوڑنے کی روایت بھی موجود ہے۔

✿ البتہ شملے کی لمبائی کے بارے میں کوئی قطعی علم نہیں کہ وہ کتنی ہونی چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔