شذرات الذهب
امام ابوالمظفر سمعانی رحمہ اللہ (متوفی ۳۸۹ھ) نے فرمایا:
’’إن الحق واحد وما عداه باطل .‘‘
بلا شبہ حق ایک ہی ہے اور جو اس کے علاوہ ہے وہ باطل ہے۔
(قواطع الأدلة في الأصول: ١/٢)
امام مالک بن انس رحمہ اللہ نے فرمایا:
’’من إزالة العلم أن تجيب كل من يسألك .‘‘
علم کے ضیاع میں سے (یہ بھی) ہے کہ آپ ہر سائل کو جواب دیتے جائیں۔
(العلل و معرفة الرجال للإمام احمد: ٥٣٤ و سنده حسن)
امام عبد الرحمٰن بن مہدی رحمہ اللہ نے فرمایا:
’’لا يكون إماما فى العلم من أخذ بالشاذ من العلم ولا يكون إماما فى العلم من روى عن كل أحد ولا يكون إماما فى العلم من روى كل ما سمع.‘‘
و شخص علم میں امام نہیں ہو سکتا جو علم میں سے شاذ اقوال لیتا ہے، نہ وہ امام ہو سکتا ہے جو ہر کس و ناکس سے بیان کرتا ہے اور نہ وہی امام ہو سکتا ہے جو ہر سنی ہوئی بات کو بیان کر دے۔
(التاريخ الكبير لا بن أبي خثيمة : ۱/ ۲۲۷ و سنده صحيح)