ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
علاتی بہن کی اولاد سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب:
علاتی بہن کی اولاد سے نکاح کرنا ایسا ہی ہے، جیسے حقیقی بہن کی اولاد سے نکاح کیا جائے۔
وَبَنَاتُ الْأُخْتِ
(النساء: 23)
اور بہنوں کی بیٹیوں کو بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔
یہاں بہنوں کی بیٹیوں سے مراد حقیقی، علاتی اور اخیافی تمام بہنوں کی بیٹیاں اور ان کی اولادیں ہیں۔ لہذا علاتی بہن کی نواسی سے نکاح جائز نہیں۔