فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ
سوال : کیا عشرہ ذی الحجہ میں بالوں کو کنگھی کرنا جائز ہے ؟
جواب : ہاں احتیاط سے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں، اگر کوئی بال گر گیا تو ضرر رساں نہیں ہو گا۔ اور قربانی کا ثواب بھی کم نہ ہو گا۔ اسی طرح اگر قربانی دینے والا عمداً بال یا ناخن اتروا لے تو اس بناء پر وہ قربانی کرنا نہ چھوڑے، اسے قربانی کا اجر مکمل صورت میں ملے گا۔ ان شاء الله العزيز