تحریر: عمران ایوب لاہوری
عرفہ کے دن کی بہترین دعا
عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہترین دعا یوم عرفہ کی ہے اور سب سے بہترین (کلمات ) جو میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے کہے (وہ یہ ہیں):
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلك وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْء قَدِيرٌ
اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہی اسی کی ہے ۔ اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
[حسن: صحيح ترمذي ، ترمذي: 3585 ، كتاب الدعوات: باب فى دعاء يوم عرفة ، أحمد: 210/2]