سوال :
عرفہ اور مزدلفہ میں نمازوں کو جمع کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب :
عرفہ میں نماز ظہر اور عصر کو جمع کرنا اور مزدلفہ میں نماز مغرب اور نماز عشاء کو جمع کرنا صحیح احادیث سے ثابت ہے، نیز اس پر اہل سنت اہل حق کا اجماع ہے۔
❀ علامہ ابن ابی العز حنفی رحمہ اللہ (792ھ) فرماتے ہیں:
الجمع بعرفة والمزدلفة متفق عليه، وهو منقول بالتواتر فلم يتنازعوا فيه.
”عرفہ اور مزدلفہ میں نمازیں جمع کرنے پر اتفاق ہے، یہ متواتر منقول ہے، اس میں اہل حق اختلاف نہیں کرتے۔“
(التنبيه على مشكلات الهداية : 1029/3)
❀ علامہ عبد اللہ بن محمود موصلی حنفی رحمہ اللہ (683ھ) فرماتے ہیں:
قد تواتر النقل عن رسول الله صلى الله عليه وسلم بالجمع بينهما.
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متواتر منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میدان عرفات میں (ظہر اور عصر کو جمع کرتے تھے)۔“
(الاختيار لتعليل المختار : 149/1)