ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
حدیث: ”عرب سے تین وجہ سے محبت کریں، کیونکہ میں عربی ہوں، قرآن عربی زبان میں ہے اور اہل جنت کی زبان عربی ہوگی۔“ کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
جواب:
یہ روایت مستدرک حاکم (7000) وغیرہ میں آتی ہے۔ جھوٹی روایت ہے۔ یحییٰ بن بریدہ شعری متروک ہے۔
اس کی متابعت محمد بن فضل خراسانی نے کی ہے۔ یہ خود غیر معتبر ہے۔
❀ امام ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هٰذا حديث كذب
”یہ جھوٹی روایت ہے۔“
(علل الحديث لابن أبي حاتم: 2641)
❀ حافظ عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
منكر لا أصل له
”یہ منکر اور بے اصل روایت ہے۔“
(الضعفاء الكبير: 348/3)
❀ حافظ ذہبی رحمہ اللہ (میزان الاعتدال: 103/3) نے "”موضوع (من گھڑت)“ کہا ہے۔