ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
عذاب قبر کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
عذاب قبر حق ہے۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
(سورة إبراهيم: 27)
اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا اور آخرت میں قول ثابت کے ساتھ ثابت قدم رکھتا ہے۔
❀ حافظ ابو زرعہ عراقی رحمہ اللہ (826ھ) فرماتے ہیں:
نزلت فى عذاب القبر، واستعاذ منه النبى صلى الله عليه وسلم، وتواترت به الأحاديث
یہ آیت عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عذاب قبر سے پناہ مانگی ہے، اس بارے میں متواتر احادیث ہیں۔
(الغيث الهامع: ص 783)