ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
عدت کے دوران منگنی کرنا کیسا ہے؟
جواب:
عدت میں منگنی جائز نہیں، البتہ نکاح میں دلچسپی ظاہر کی جا سکتی ہے۔
وَلَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ
﴿البقرة: 235﴾
جب تک عدت مکمل نہ ہو جائے، عقد نکاح کو پختہ مت کرو۔
وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ
﴿البقرة: 235﴾
اگر تم (عدت والی) عورتوں کو نکاح کا اشارہ کرو، تو اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں۔