ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
عدت کا کیا حکم ہے؟
جواب:
طلاق یا شوہر کی وفات کی عدت کرنا واجب ہے، بلا عذر ترک کرنا گناہ ہے۔
❀ علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ (620ھ) فرماتے ہیں:
أجمعت الأمة على وجوب العدة فى الجملة.
مجموعی طور پر عدت کے واجب ہونے پر امت کا اجماع ہے۔
(المغني: 96/8)