سوال:
عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کو ”غوث “سمجھنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے؟
جواب:
بدعتی کی امامت جائز نہیں۔
❀ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ (751ھ) فرماتے ہیں:
”شرک کی قسموں میں سے ایک تو مردوں سے حاجات طلب کرنا ہے، ان سے استغاثہ کرنا اور ان کی طرف توجہ کرنا ہے۔ دنیا میں شرک کی اصل یہی ہے۔ کیونکہ میت کا عمل منقطع ہو چکا ہے، تو وہ اپنے نفس کے لیے نفع و نقصان کی مالک نہیں ہوتی، کجا کہ اس کو نفع و نقصان دے، جو اس سے مانگ رہا ہے یا اس سے سوال کر رہا ہے کہ وہ اللہ سے اس کے لیے شفاعت طلب کرے، تو یہ کام وہ جہالت کی وجہ سے کرتا ہے، اسے نہیں معلوم کہ شفاعت کون کرتا ہے اور کس سے کی جاتی ہے۔“
(مدارج السالكين: 346/1)