یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔
سوال :
اگر کسی کا نام عبد الباسط یا عبد المتین ہو تو کیا ان کو باسط یا متین کہہ کر پکارا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب :
باسط اور متین اللہ تعالیٰ کی صفاتِ حمیدہ میں سے ہیں اور لفظ عبد کو ان کی طرف مضاف کیا گیا ہے، یعنی باسط یا متین کا بندہ، اس لیے پورا نام لے کر پکاریں، باسط یا متین کہنے سے اجتناب کریں۔ ہمارے ہاں رواج بن چکا ہے کہ اکثریت کے نام غلط طریقے سے پکارے جاتے ہیں، کئی لوگ ناموں کو اتنا بگاڑ دیتے ہیں کہ اس کی اصل معنویت ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔ قرآن حکیم میں نام بگاڑ کر پکارنے سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا ہمیں اصل اور صحیح نام ہی کے ساتھ ایک دوسرے کو پکارنا چاہیے۔