ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
عاشوراء میں اگر نو محرم کا روزہ نہ رکھ سکے تو کیا دس اور گیارہ محرم کا روزہ رکھا جائے گا؟
جواب:
عاشوراء کے روزے میں مشروع اور مستحب یہ ہے کہ نو اور دس محرم کے دو روزے رکھے جائیں، البتہ جو نو محرم کا روزہ نہ رکھ سکے، وہ صرف دس محرم کا روزہ رکھ لے، گیارہویں محرم کے بارے میں مروی تمام روایات ضعیف اور ناقابل احتجاج ہیں۔
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لئن بقيت إلى قابل لأصومن التاسع
اگر میں اگلے سال تک زندہ رہا تو نو محرم کا روزہ ضرور رکھوں گا۔
(صحیح مسلم: 1133)
❀ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ نو محرم کے ساتھ دس محرم کا روزہ رکھنا افضل ہے، اور گیارہویں محرم کے روزے کی کوئی دلیل نہیں۔
(شرح النووي على مسلم: 7/104)