تحریر: عمران ایوب لاہوری
طواف کی اقسام
واضح رہے کہ طواف کی پانچ اقسام ہیں:
➊ (طوافِ قدوم ) مکہ میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے جو طواف کیا جاتا ہے۔
➋ (طواف عمرہ ) جو طواف عمرہ ادا کرنے والا شخص مکہ میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے کرتا ہے۔
➌ (طواف افاضہ یا زیارت یا حج ) جو طواف دس ذی الحجہ کو منٰی میں قربانی کے بعد کیا جاتا ہے۔
➍ (طواف وداع) جو طواف حج سے فراغت کے بعد مکہ سے رخصت ہوتے وقت کیا جاتا ہے۔
➎ (نفلی طواف) گذشتہ تمام طوافوں کے علاوہ کیا جانے والا ہر طواف اس میں شامل ہے۔