مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

طلاق کے وقت سے عدت کا آغاز ہوتا ہے یا اطلاع پر؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: احکام و مسائل، طلاق کے مسائل، جلد 1، صفحہ 350

سوال

عورت کی عدت عورت کو طلاق ملنے کے بعد شروع ہو گی یا جب مرد نے طلاق دی اس وقت سے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عدت کا آغاز خاوند کے بیوی کو طلاق دینے کے وقت سے ہوتا ہے، نہ کہ جب عورت کو اس طلاق کی اطلاع یا علم ہو۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿وَإِذَا طَلَّقۡتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ﴾
— البقرة: 232

یعنی:
"جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کر لیں۔۔۔”

اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ عدت کا شمار طلاق دینے کے وقت سے شروع ہوتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔