مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

طلاق کے معاملے میں نیت کی اہمیت

فونٹ سائز:

سوال

ایک لڑکے نے گھر میں دروازے کے پاس اپنے بھائی کو بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔ یہ بات لڑکی نے بھی سن لی ہے۔ لڑکا کہتا ہے کہ میں دھمکی لگانا چاہتا تھا، اس لیے بیوی کو مخاطب کرکے نہیں کہا۔ کیا یہ طلاق ہوگئی ہے یا نہیں؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے، یعنی علماء کے درمیان اس معاملے میں اختلاف ہے۔ اس بارے میں درج ذیل نکات بیان کیے جا سکتے ہیں:

  • بعض علماء کا کہنا ہے کہ ایسی خبر سچی بھی ہو سکتی ہے اور جھوٹی بھی، اس لیے یہ معاملہ نیت پر موقوف ہے۔
  • اگر لڑکے کی طلاق دینے کی نیت نہیں تھی اور اس کا مقصد صرف دھمکی دینا تھا، تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔