بچوں کے ضدی رویے کے لیے مؤثر وظیفہ
سوال
اکثر والدین شکایت کرتے ہیں کہ ان کے بچے ضدی ہوتے ہیں اور بات نہیں مانتے۔ برائے مہربانی ان بچوں کے لیے کوئی مؤثر وظیفہ تجویز کریں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے بچوں کے لیے جو ضدی ہوں اور نافرمانی کرتے ہوں، ان کی اصلاح اور روحانی علاج کے لیے مندرجہ ذیل قرآنی سورتیں اور مسنون دعائیں پڑھ کر دم کرنا مفید اور مؤثر عمل ہے:
وظیفہ
درج ذیل آیات اور سورتیں روزانہ پڑھ کر بچے پر دم کریں:
✿ سورۃ الفاتحہ
✿ آیۃ الکرسی
✿ سورۃ الإخلاص
(قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ)
✿ سورۃ الفلق
(قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ)
✿ سورۃ الناس
(قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ)
اس کے ساتھ درج ذیل مسنون دعا بھی پڑھیں:
"إِنِّیْ أُعِیْذُکَ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّہَآمَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَ مَّۃٍ”
یہ تمام سورتیں اور دعا پڑھ کر بچے کو دم کریں۔ ان شاء اللہ المنان، بچے کو ضد سے نجات اور شفا حاصل ہوگی۔
واللہ اعلم