سوال:
صف مکمل ہو تو کیا امام کے ساتھ کھڑا ہوا جا سکتا ہے؟
جواب:
صف مکمل ہونے کی صورت میں مقتدی کا امام کے ساتھ مل کر کھڑا ہونا درست نہیں۔
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ امامت کروا رہے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی بائیں جانب آکر بیٹھ گئے:
فلما رآه أبو بكر استأخر.
”سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیچھے ہٹ گئے۔“
(صحيح البخاري: 683، صحيح مسلم: 418)
معلوم ہوا کہ مقتدی امام کے ساتھ صف مکمل ہونے کی صورت میں کھڑا نہیں ہو سکتا، تب ہی تو سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا۔ عذر کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی جگہ کھڑے رہنے کا اشارہ فرمایا۔
❀ علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ (855ھ) لکھتے ہیں:
”اگر کوئی مقتدی امام کے ساتھ کھڑا ہو، جبکہ اس کے پیچھے صف بھی موجود ہے، تو یہ بالا جماع (امام ابو حنیفہ، امام ابو یوسف اور امام شیبانی کے نزدیک) مکروہ ہے۔“
(البناية شرح الهداية: 342/2)