صرف چھاتی سے لگانے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

صرف چھاتی سے لگانے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب:

صرف چھاتی سے لگانے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ حرمت رضاعت کے لیے مدت رضاعت میں کم سے کم پانچ مرتبہ دودھ پینا ضروری ہے۔
❀سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تحرم المصة ولا المصتان
”ایک یا دو دفعہ دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔“
(صحیح مسلم : 1450)