صدقہ فطر کی کیا قیمت ہے؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

صدقہ فطر کی کیا قیمت ہے؟

سوال :۔

صدقہ فطر کی کیا قیمت ہے؟

فتوی :۔

غالباً اس سے سائل کی مراد رمضان کا صدقہ فطر ہے، اس میں واجب شہر یا علاقہ والوں کی عام خوراک کا ایک صاع ہے۔ خواہ یہ چاول ہوں یا گندم، کھجور یا اور کوئی غلہ وغیرہ اور یہ صدقہ مسلمانوں کے ہر فرد خواہ وہ مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام، چھوٹا ہو یا بڑا کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔
یہ صدقہ عید کی نماز کی طرف روانگی سے پیشتر ادا کر دینا لازم ہے اور اگر عید سے ایک دو دن پہلے ہی ادا کر دیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ کلو کے حساب سے اس کی مقدار تقریباً تین کلو بنتی ہے۔