مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟ احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟

جواب:

خوراک کی جو جنس استعمال میں آتی ہے، مثلاً گندم، جو، کھجور، پنیر، کشمش وغیرہ، اس سے 2 سیر 4 چھٹانک، تقریباً دو کلوگرام، جس کا اعشاری وزن 2.099 ہے، یا اس کے برابر قیمت صدقہ فطر میں ادا کی جائے گی۔
❀ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
فرض رسول الله صلى الله عليه وسلم زكاة الفطر صاعا من تمر أو صاعا من شعير على العبد والحر والذكر والأنثى والصغير والكبير من المسلمين
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (رمضان المبارک میں) مسلمانوں کے غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے پر ایک صاع کھجور یا جو فطرانہ فرض قرار دیا ہے۔
(صحیح البخاری: 1503، صحیح مسلم: 984)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔