تحریر: عمران ایوب لاہوری
صدقہ فطر صرف مسلمانوں کی طرف سے ادا کیا جائے گا
گذشتہ پہلی حدیث کے یہ الفاظ من المسلمين اس بات کا ثبوت ہیں کہ صدقہ فطر صرف مسلمانوں کی طرف سے ہی ادا کیا جائے گا۔ اگر کسی کا والد ، والدہ یا غلام وغیرہ کافر ہوں تو ان کی طرف سے نہیں ادا کیا جائے گا۔
(ابن قدامہؒ) کافر پر صدقہ فطر فرض نہیں خواہ وہ آزاد ہو یا غلام ۔
[المغني: 283/4]
(شوکانیؒ ) کافر پر (صدقہ فطر ) واجب نہیں ہے۔
[نيل الأوطار: 145/3]
(ابن حجرؒ ) یہ متفق علیہ مسئلہ ہے ۔
[فتح البارى: 142/4]