تحریر: عمران ایوب لاہوری
صحت تجارت کے لیے مالک کا مکلّف (خود مختار ) ہونا ضروری ہے
➊ کیونکہ جب تک وہ سنّ تکلیف کو نہیں پہنچتا اس کا مال میں تصرف درست نہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے کہ :
فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ [النساء: 6]
”اگر تم ان میں ہوشیاری اور حسنِ تدبیر پاؤ تو ان کے مال انہیں سونپ دو ۔“
➋ خود مختار ہونا اس لیے ضروری ہے کیونکہ صحتِ تجارت کے لیے رضامندی اور قلبی خوشی کی شرط لگائی گئی ہے جیسا کہ ابھی پیچھے دلائل ذکر کیے گئے ہیں۔