مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

صحابی کی مرسل کا کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

صحابی کی مرسل کا کیا حکم ہے؟

جواب :

صحابی کی مرسل حجت ہے، اس پر ائمہ ومحد ثین کا اتفاق ہے۔
❀ حافظ ابن حجر رحمہ الله (852ھ) فرماتے ہیں:
قد اتفق الأئمة قاطبة على قبول ذلك .
”تمام ائمہ کا اتفاق ہے کہ صحابی کی مرسل روایت قبول ہے۔“
(هدى الساري، ص 378)
❀ نیز فرماتے ہیں:
هو الذى عليه عمل أئمة الحديث .
”مرسل صحابی کو حجت ماننے پر ائمہ حدیث کا عمل ہے۔“
(النكت على كتاب ابن الصلاح : 548/2)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔