سوال:
صحابہ میں افضل ترین کون ہیں؟
جواب:
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سب سے افضل سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں، آپ کے بعد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ افضل ہیں، اس پر اہل سنت والجماعت کا اجماع ہے۔
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (852ھ) فرماتے ہیں:
إن الإجماع انعقد بآخره بين أهل السنة أن ترتيبهم فى الفضل كترتيبهم فى الخلافة، رضي الله عنهم أجمعين
اہل سنت والجماعت کے مابین بعد میں اجماع ہو چکا ہے کہ ان کی فضیلت میں بھی وہی ترتیب ہے، جو خلافت میں ترتیب ہے، رضی اللہ عنہم اجمعین۔
(فتح الباري: 34/7)