ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
صالح مری کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
صالح بن بشیر ابو بشر مری ضعیف راوی ہے۔
❀ امام ابن عدی رحمہ اللہ (365ھ) فرماتے ہیں:
عامة أحاديثه التى ذكرت والتي لم أذكر منكرات ينكرها الأئمة عليه وليس هو بصاحب حديث وإنما أتى من قلة معرفته بالأسانيد والمتون وعندي مع هذا لا يتعمد الكذب بل يغلط بينا
اس کی جو روایات میں نے ذکر کی ہیں یا ذکر نہیں کیں، ان میں اکثر منکر ہیں، جنہیں ائمہ نے منکر قرار دیا ہے۔ یہ حدیث کا ماہر نہیں تھا، اس نے منکر روایات اس لیے بیان کیں، کیونکہ یہ اسانید و متون کی زیادہ معرفت نہیں رکھتا تھا، اس کے باوجود میرے نزدیک یہ جانتے بوجھتے جھوٹ نہیں بولتا تھا، بلکہ واضح غلطی کھاتا تھا۔
(الكامل في ضعفاء الرجال: 98/5)