ماخوذ : احکام و مسائل، طلاق کے مسائل جلد 1، صفحہ 351
سوال
اگر کسی عورت کا شوہر فوت ہو جائے، تو کیا وہ اپنی عدت اپنے والد کے گھر گزار سکتی ہے، جب کہ ایک حدیث میں یہ بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر صورت میں شوہر کے گھر عدت گزارنے کا حکم دیا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر عدت شوہر کی وفات کی وجہ سے ہو تو عورت کو چاہیے کہ وہ اپنا عدت کا زمانہ اپنے شوہر کے گھر ہی گزارے۔
البتہ اگر کوئی شرعی مجبوری یا کسی ناگزیر حالت میں ایسا ممکن نہ ہو، تو پھر صورتِ حال کے مطابق وہ اپنے مکان یا کسی اور مناسب جگہ پر عدت گزار سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب