ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
امام مسلم رحمہ اللہ نے ہشام بن سعد کی روایت اصل مسلم میں لی ہے یا شواہد و متابعات میں؟
جواب:
ہشام بن سعد ضعیف ہیں، امام مسلم رحمہ اللہ نے ان سے روایت متابعات و شواہد میں لی ہے۔
❀ امام حاکم رحمہ اللہ (405ھ) فرماتے ہیں:
روى له مسلم فى الشواهد.
امام مسلم رحمہ اللہ نے ہشام بن سعد سے متابعات و شواہد میں روایت لی ہے۔
(المدخل إلى معرفة الصحيح من السقيم: 754/2)