شفاعت کی حقیقت: قرآن، حدیث اور اہل سنت کا اجماع
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

شفاعت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب :

اہل سنت والجماعت کا اجماع ہے کہ شفاعت برحق ہے، قرآن مجید نے کئی شفاعتوں کا اثبات کیا ہے، اس بارے میں احادیث متواترہ بیان ہوئیں ہیں۔
خارجی، معتزلہ، مرجئہ اور شیعہ روز محشر شفاعت کے منکر ہیں۔ خوارج کہتے ہیں کہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ابدی جہنمی ہے، شفاعت سے اسے خلاصی نہیں مل سکتی۔
یاد رہے کہ جو شفاعت کا منکر ہے، وہ گمراہ اور ظالم ہے، نصوص شرعیہ اور اجماع امت کا سخت مخالف ہے۔
❀ علامہ ابوالمظفر سمعانی رحمہ اللہ (489ھ) فرماتے ہیں:
الأخبار فى الشفاعة كثيرة، وأول من أنكرها عمرو بن عبيد، وهو ضال مبتدع بإجماع أهل السنة.
”شفاعت کے بارے میں بہت ساری احادیث ہیں، سب سے پہلے شفاعت کا انکار عمرو بن عبید نے کیا، جس کے گمراہ اور بدعتی ہونے پر اہل سنت والجماعت کا اجماع ہے۔“
(تفسير السمعاني : 270/3)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے