ماخوذ: احکام و مسائل، عقائد کا بیان، جلد 1، صفحہ 69
سوال
جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو، کیا اس سے سلام لینا چاہیے یا نہیں؟ اور کیا اس سے کھانے پینے اور دنیاوی تعلقات رکھنے چاہئیں یا نہیں؟ اس مسئلے کی وضاحت فرمائیں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کوئی شخص اسلام کے بنیادی ارکان جیسے:
◈ کلمہ
◈ نماز
◈ زکاۃ
◈ روزہ
◈ حج
کا پابند ہو، تو ایسے فرد کے ساتھ مسلمانوں جیسا برتاؤ کیا جائے۔
اس کے ساتھ دنیاوی تعلقات ایسے انداز سے رکھے جائیں کہ وہ شرک کو ترک کر دے۔ یعنی اس کے ساتھ تعلقات کا مقصد اسے دین کی طرف راغب کرنا اور شرک سے دور کرنا ہونا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب