یہ اقتباس مولانا ابو نعمان بشیر احمد کی کتاب اسلامی قانون وراثت سے ماخوذ ہے۔
سوال:
شرط کی تعریف اور شروط وراثت تحریر کیجیے؟
جواب:
تعریف: وہ چیز جس کے عدم سے دوسری چیز کا عدم لازم آئے اور اس کے وجود سے دوسری چیز کا وجود لازم نہ آئے۔ مثلاً وضو، اس کے عدم سے نماز کا عدم لازم آتا ہے لیکن اس کے وجود سے نماز کا وجود لازم نہیں آتا۔
شروط وراثت: وراثت کی درج ذیل تین شرطیں ہیں:
1. میت (مُوَرِّث) کی موت کے وقت وارث کا زندہ ہونا۔
2. میت کی موت کا یقین ہونا۔
3. وراثت کے موانع کا نہ پایا جانا۔