ماخوذ : احکام و مسائل، غسل کا بیان، جلد 1، صفحہ 94
سوال
عورت اور مرد کا بغیر دخول کے شرمگاہیں آپس میں مل جائیں تو کیا صرف وضوء کافی ہے یا غسل واجب ہوگا؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر مرد اور عورت کے درمیان جماع (یعنی دخول) نہ ہو اور صرف شرمگاہوں کا آپس میں مس ہونا ہو،
اور اگر اس دوران منی خارج ہو جائے تو غسل واجب ہوگا۔
اور اگر منی خارج نہ ہو تو صرف وضوء کافی ہے۔
لیکن اگر دخول ہو جائے یعنی شرمگاہیں ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں، تو
غسل واجب ہے، چاہے منی خارج ہو یا نہ ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب