سوال
میں ایک لڑکی کو سخت ناپسند کرتا ہوں لیکن میری والدہ اور بہن بھائیوں نے ضد کر کے میری شادی اس سے کر دی ہے۔ لڑکی کا صرف اتنا قصور ہے کہ میں اسے سخت ناپسند کرتا ہوں۔ میرے ہاں بیٹا کی پیدائش بھی ہو چکی ہے۔ اس لڑکی کو چھوڑنے میں میری والدہ کی ناراضگی حائل ہے۔ اب مجھے اس کا حل بتائیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
✿ ایسی صورت میں سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ:
➊ آپ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں سے مشورہ کریں اور معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
➋ ہمارے نزدیک بھی یہی بہتر راستہ ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے:
﴿وَالصُّلْحُ خَیْرٌ﴾
اور صلح بہتر ہے۔
✿ اس لیے آپ صلح و افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں اور اپنی والدہ و دیگر اہل خانہ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔
✿ تمام احباب و اخوان کو ہدیہ سلام پیش فرمائیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب