تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
262۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی کے ساتھ علاج کا حکم کب دیا گیا ؟
جواب :
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ما مررت ليلة أسري ليلة بي بملإ إلا قالوا: يا محمدا مر امتك بالحجامة »
”جس رات مجھے معراج نصیب ہوئی میں فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے بھی گزرا، انھوں نے مجھے یہ ضرور کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی امت کو سینگی لگوانے کا حکم دیں۔“ [سنن ابن ماجه، رقم الحديث 3479]
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔