مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے زکاۃ کے واقعہ کی تحقیق

فونٹ سائز:

سوال:

الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ نے ایک واقعہ بیان کیا کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ایک شخص کے پاس زکاۃ لینے کے لیے گئے، جہاں زکاۃ کا حق "بنت مخاض” بنتا تھا۔ اس شخص نے کہا کہ میں زیادہ دینا چاہتا ہوں، لیکن سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اضافی مال لینے سے انکار کر دیا۔ پھر وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو خوشی سے دے، اس سے قبول کر لو۔
یہ واقعہ کس کتاب میں موجود ہے اور اس کی سند کیسی ہے؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بہت سے ویب سائٹس اور علماء کرام نے اس واقعہ کو ذکر کیا ہے، لیکن تاحال اس کا اصل مرجع معلوم نہیں ہو سکا۔ اس کا بہتر حل یہی ہے کہ براہ راست الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی صاحب سے رابطہ کر کے اس کی اصل کتاب اور سند کے بارے میں دریافت کیا جائے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔