سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما میں سب سے بڑے عالم کا مقام
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سید نا علی رضی اللہ عنہ میں سے بڑے عالم کون تھے ؟

جواب :

علمائے اہل سنت کا اجماع واتفاق ہے کہ سید نا ابوبکر رضی اللہ عنہ مطلق طور پر تمام صحابہ میں بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ اس کے برخلاف روافض کہتے ہیں کہ سیدناعلی رضی اللہ عنہ امت کے سب سے بڑے عالم اور فقیہ تھے۔
❀ امام ابوالمظفر سمعانی رحمہ اللہ (489ھ) فرماتے ہیں:
إجماع علماء السنة على أن أبا بكر أعلم من على .
”اہل سنت علما کا اجماع ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ علی رضی اللہ عنہ سے بڑے عالم ہیں ۔“
(تقويم الأدلة على الإمام، نقلا عن مجموع الفتاوى لابن تيمية : 398/4، ومنهاج السنة : 502/7)
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
ذكر غير واحد من العلماء إجماع العلماء على أن أبا بكر الصديق أعلم من على .
”کئی علما نے اہل علم کا اجماع نقل کیا ہے کہ سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سید نا علی رضی اللہ عنہ سے بڑے عالم تھے ۔“
(مجموع الفتاوى : 399/4)
بعض روایات ذخیرہ کتب میں ملتی ہیں، جن کا مفہوم یہ ہے سید نا علی رضی اللہ عنہ امت میں سب سے بڑے عالم ہیں، لیکن وہ روایات من گھڑت اور موضوع کے درجے پر ہیں، لہذا ان کا کوئی اعتبار نہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے