ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
روایت : ”سب سے پہلے سیاہ خضاب فرعون نے لگایا۔“ کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
جواب :
یہ روایت الغرائب الملتقطه لابن حجر (202/1) اور الدر المنثور للسیوطی (282/1) میں آتی ہے۔ سند سخت ضعیف ہے۔
① منصور مولی عمار وضاع (جھوٹی حدیثیں گھڑنے والا) ہے۔
② عبد اللہ بن موسیٰ ظلمی کے حالات زندگی نہیں ملے ۔
اس میں اور بھی علتیں ہیں ۔
تنبیہ :
امام مجاہد رحمہ اللہ سے منسوب ہے:
”سب سے پہلے کالا خضاب فرعون نے لگایا۔“
(مصنف ابن أبي شيبة : 556/12)
اس کی سند ضعیف ہے۔ اس میں سفیان ثوری رحمہ اللہ کا عنعنہ ہے۔
الاوائل لابی عروبہ (33) میں سفیان نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے، مگر یہ سندسفیان بن وکیع کی وجہ سے ضعیف ہے۔