سیاہ خضاب اور روز قیامت کی نظر رحمت
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

حدیث :”سیاہ خضاب لگانے والے کی طرف روز قیامت اللہ تعالیٰ ( نظر رحمت سے ) نہیں دیکھے گا۔“ کا کیا حکم ہے؟

جواب :

عامر شعمی ، رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں :
إن الله لا ينظر إلى من يخضب بالسواد، يوم القيامة .
”جو سیاہ خضاب لگاتا ہے، روز قیامت اللہ تعالیٰ اسے ( نظر رحمت سے ) نہیں دیکھے گا۔“
(الطبقات الكبرى لابن سعد :340/1)
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
① روایت مرسل ہے، عامر شعمی تابعی ہیں اور براہ راست نبی کریم صلى الله عليه وسلم سے بیان کر رہے ہیں ۔
② لیث بن ابی سلیم جمہور کے نزدیک ”ضعیف “اور ”مختلط و مدلس“ ہے۔
③ عبد الرحمن بن محمد محاربی مدلس ہیں ، سماع کی تصریح نہیں کی۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے