ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
میں سگریٹ پیتا ہوں لیکن جب میں مؤذن کی آواز سنتا ہوں، تو مسجد میں داخل ہوتا ہوں، کیا مجھے دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا کلی کرنا کافی ہے؟
جواب :
سگریٹ مضر صحت ہے، کئی مہلک امراض کا باعث ہے، اس لیے یہ حرام ہے، اس کے متعد د نقصانات ہیں، اس کی بد بو مسلمانوں کے لیے باعث اذیت ہے۔ جہاں تک مسئولہ صورت کا تعلق ہے، تو سگریٹ سے وضو نہیں ٹوٹتا کلی ہی کافی ہے۔