سوال:
کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کی جا سکتی ہے جو سگریٹ پیتا ہو؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اگر کوئی شخص مسجد کے دور ہونے کی وجہ سے مارکیٹ یا کسی اور جگہ پر چند افراد کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھا رہا ہو، تو ایسی صورت میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
جہاں تک اس شخص کے سگریٹ پینے یا داڑھی منڈوانے کا تعلق ہے، تو اگر اس کا عقیدہ درست ہے اور وہ سنت کے مطابق نماز پڑھاتا ہے، تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی۔ تاہم، ایسے شخص کو مستقل امام بنانا محلِ نظر ہے اور اس سے اجتناب کرنا بہتر ہے۔