سونے اور بیدار ہونے کے اذکار قرآن و حدیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شخبوط بن صالح بن عبدالھادی المری کی کتاب اپنے آپ پر دم کیسے کریں (نظربد، جادو، اور آسیب سے بچاو اور علاج) سے ماخوذ ہے۔ کتاب پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کریں۔

سونے کے اذکار

25 . انسان اپنی ہتھیلیوں کو جمع کر کے ان میں پھونک مارے اور پھر ان پر یہ سورتیں پڑھ کر پھونک مارے:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ

[الإخلاص: 1-4]
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

[الفلق: 1-5]
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَٰهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ

[الناس: 1-6]
پھر اپنے ہاتھوں کو جہاں تک ہو سکے اپنے جسم پر پھیر لے، ہاتھ پھیرنا سر اور چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے شروع کرے۔ ایسا تین بار کرے۔
[البخاري: 5017]
26. أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ

[البقرة: 255]
جو انسان بستر پر جاتے وقت آیت الکرسی پڑھ لے تو صبح تک اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ فرشتہ رہتا ہے اور شیطان اس کے قریب نہیں جا سکتا۔
[البخاري: 5017]
27. أَمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
[البقرة: 285-286]
[ان آیتوں کا ترجمہ پہلے گزر چکا ہے۔]
جو انسان سونے سے قبل یہ آیات پڑھ لے، صبح تک اسے ہر برائی سے حفاظت کے لیے کافی ہو جاتی ہیں۔
[البخاري: 5009]
28. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر سے اٹھ کر کہیں جائے اور پھر واپس آئے تو اسے اپنی چادر کے پلو سے تین مرتبہ جھاڑ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے بستر پر کیا (سانپ، بچھو، کیڑے وغیرہ) آ گیا ہو۔ اور جب لیٹ جائے تو کہے:
بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ
اے میرے رب! میں نے آپ کے نام کے ساتھ اپنا پہلو رکھا اور آپ کی ہی مدد سے اسے اٹھاؤں گا۔ اگر آپ میری جان روک لیں تو اس پر رحم فرمائیں اور اگر آپ اسے چھوڑ دیں تو اس کی اس طرح حفاظت کیجیے جس طرح آپ اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
[البخاري: 6320، مسلم: 2714]
29. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونا چاہتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے:
بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْيَا
آپ کے نام کے ساتھ، یا اللہ! میں مرتا (سوتا) اور زندہ ہوتا ہوں۔
[البخاري: 6314]
اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ
[الترمذي: 3398، الصحيحة: 2754]
اے اللہ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچانا جس دن آپ اپنے بندوں کو اٹھائیں گے۔
30. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم صبح یا شام کرو تو یوں کہو:
اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَى نَفْسِي سُوءًا أَوْ أَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ
[صحيح الترمذي: 3/142]
اے اللہ! جاننے والے غیب اور حاضر کے، پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے، رب ہر چیز کے اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے آپ کے سوا کوئی معبود برحق، میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں، اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ ارتکاب کروں اپنے ہی خلاف کسی برائی کا یا اسے کھینچ لاؤں کسی مسلمان کی طرف۔
صبح و شام کے وقت اور جب اپنے بستر پر سونے کے لیے جاؤ تب بھی یہ دعا پڑھو۔
[أبو داؤد: 2763، الصحيحة: 2763]
31. حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَكَفَانَا وَآوَانَا فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِي
تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا، پانی پلایا اور ہمیں کافی ہو گیا اور ہمیں ٹھکانا عنایت کیا، کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جن کی کفایت کرنے والا کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ٹھکانا دینے والا ہے۔
[مسلم: 2715، أبو داؤد: 5053]
32. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جب بستر پر لیٹے تو یہ دعا کرے:
اللَّهُمَّ إِنَّكَ خَلَقْتَ نَفْسِي وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا، لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا، إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا، وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ
یا اللہ! آپ نے پیدا کیا میری روح کو اور آپ ہی اسے فوت کریں گے، آپ کے ہی قبضے میں ہے اس کی موت اور حیات۔ اگر آپ اسے زندہ رکھیں تو اس کی حفاظت فرمائیں اور اگر اسے موت دیں تو اسے معاف فرمائیں۔ یا اللہ! بلاشبہ میں سوال کرتا ہوں آپ سے عافیت کا۔
[مسلم: 2710، مسند أحمد: 2/79، عمل اليوم والليلة: 796]
33. حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ جب سونے کا ارادہ کرو تو پہلے نماز والا مکمل وضو کرو، پھر دائیں پہلو پر لیٹ کر یہ دعا پڑھو:
اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَىٰ مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
اے اللہ! میں نے اپنی جان آپ کے سپرد کی، اپنے چہرے کو آپ کی طرف متوجہ کیا، اپنا کام آپ پر چھوڑا، اپنی کمر کو آپ کی طرف سہارا دیا، کیونکہ خوف اور امید آپ کی ہی طرف ہے۔ آپ سے بچا سکتے والی کوئی پناہ گاہ اور جائے نجات نہیں سوائے آپ کے۔ میں آپ کی نازل کردہ کتاب اور آپ کے ارسال کردہ نبی پر ایمان لایا۔
اگر تم اس رات میں مر گئے تو فطرت اسلام پر مرے گا۔ اس دعا کو سب سے آخر میں پڑھنا چاہیے۔
[البخاري: 6313، مسلم: 2710]
34. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان بستر پر آئے اور یہ دعا پڑھے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانِي وَآوَانِي، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي وَسَقَانِي، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِعِزَّتِكَ أَنْ تُنْجِينِي مِنَ النَّارِ
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے میری کفایت کی اور مجھے جگہ دی اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے کھلایا اور پلایا۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم پر احسان کیا اور بہت مہربانی کی۔ اے اللہ! میں آپ سے آپ کی عزت کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے آگ کے عذاب سے بچا کر رکھنا۔
جس انسان نے ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی، تو اس نے یقیناً تمام مخلوق کی طرف ہونے والے تعریفی کلمات کہہ دیے۔
[ الصحيحة: 3444]
34 . نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو انسان جب بستر پر آئے اور یہ دعا پڑھے:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، حقیقی بادشاہی اسی کے لیے ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ کے فضل و کرم کے بغیر نیک کام کے کرنے اور برے کام سے بچنے کی کوئی طاقت نہیں۔ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ پاک ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے۔
اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
[صحيح ابن حبان: 2365/587، انظر سلسلة الصحيحة: 3414]
35۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جو تمہارے لیے ایک خادم سے بہتر ہوں؟ جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ، 33 مرتبہ اللَّهُ أَكْبَرُ، 34 مرتبہ الْحَمْدُ لِلَّهِ کہو۔
یہ کلمات کہنے سے تمہارے حق میں ایک خادم سے زیادہ بہتر ہیں۔
[البخاري: 6985]
36 . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی شخص اچھا خواب دیکھے تو وہ اللہ کی طرف سے ہے، اس پر الْحَمْدُ لِلَّهِ کہے اور اسے بیان کرے، اور ایسا خواب صرف اس سے بیان کرے جس سے اسے محبت ہو۔ اور جب ناپسندیدہ خواب دیکھے تو وہ شیطان کی طرف سے ہے، اس سے اللہ کی پناہ مانگے اور اس خواب کو کسی کے سامنے بیان نہ کرے، بے شک وہ اسے نقصان نہیں دے گا۔
[ مسلم: 2261]

بیدار ہونے کے اذکار

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
[البخاري: 6324]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي فِي جَسَدِي وَرَدَّ عَلَيَّ رُوحِي وَأَذِنَ لِي بِذِكْرِهِ
تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے مجھے میرے بدن میں عافیت دی، میری روح کو واپس لوٹایا اور مجھے اپنی یاد کی توفیق دی۔
[صحيح الترمذي]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے