سونے کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

سونے کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟

جواب :

سونا امت کے مردوں کے لیے حرام ہے، عورتوں کے لیے جائز ہے، مردوں کے لیے انگوٹھی پہننا جائز ہے، مگر سونے کی انگوٹھی جائز نہیں، عورتیں سونے کی انگوٹھی پہن سکتی ہیں۔
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) اور حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
أجمع المسلمون على إباحة خاتم الذهب للنساء وأجمعوا على تحريمه على الرجال.
”مسلمانوں کا اجماع ہے کہ عورتوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننا مباح ہے، نیز اس پر بھی اجماع ہے کہ مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔“
(المسالك في شرح موطأ مالك : 430/7، شرح النووي : 65/14)
لہذا منگنی یا شادی پر لڑکی والے لڑکے کو جو سونے کی انگوٹھی پہناتے ہیں، یہ جائز نہیں، نیز یہ غیر مسلموں کا رواج ہے، مسلمانوں کا نہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے