سونے چاندی کے برتن کا استعمال کیسا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

سونے چاندی کے برتن کا استعمال کیسا ہے؟

جواب:

سونے اور چاندی کے برتن میں کھانا پینا یا وضو ونسل حرام ہے۔ یہ حکم مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔
❀ سیدنا حذیفہ بن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا:
لا تشربوا فى آنية الذهب والفضة .
”سونے اور چاندی کے برتنوں میں مت پیو۔“
(صحيح البخاري : 5633 ، صحیح مسلم : 2067)
❀ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
الذي يشرب فى إناء الفضة إنما يجرجر فى بطنه نار جهنم .
”جو بھی چاندی کے برتن میں پیتا ہے، وہ درحقیقت اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ داخل کر رہا ہے۔“
(صحيح البخاري : 5634 ، صحیح مسلم : 2065 )
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
إن الإجماع منعقد على تحريم استعمال إناء الذهب وإناء الفضة فى الأكل والشرب والطهارة .
”اس پر اجماع ہے کہ کھانے پینے اور طہارت کے لیے سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرنا حرام ہے۔“
(شرح النووي : 29/14)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے