ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام
سونے اور ہیرے کا مجموعی نصاب اور اس کی زکوٰۃ
سوال
جب کسی شخص کے پاس سونا ہو اور اس کے ساتھ ہیرا وغیرہ بھی شامل ہو، تو ایسے میں زکوٰۃ کا حساب کس طرح کیا جائے گا؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس معاملے کا درست اندازہ ماہرین کی مدد سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ متعلقہ شخص کو چاہیے کہ وہ سونے اور ہیروں کے اس مجموعے کو کسی تجربہ کار سونے کے تاجر یا سنار کے پاس لے جائے تاکہ وہ یہ جانچ سکیں کہ کیا موجودہ سونا زکوٰۃ کے نصاب تک پہنچتا ہے یا نہیں۔
✿ اگر سونا نصاب کے درجے کو نہیں پہنچتا تو ایسی صورت میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی۔
✿ البتہ اگر اس شخص کے پاس مزید سونا بھی موجود ہو جس کو ملا کر نصاب مکمل ہو جاتا ہو، تو پھر اس سونے کی قیمت کا اندازہ کیا جائے گا جس کے ساتھ ہیرا بھی موجود ہے۔
✿ اس قیمت پر 2.5 فیصد (اڑھائی فی صد) کی شرح سے زکوٰۃ نکالی جائے گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب