ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام
سوال
سونے اور چاندی کا نصاب کیا ہے؟ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع کی مقدار کلوگرام کے حساب سے کتنی بنتی ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
❀ سونے کا نصاب:
سونے کا نصاب بیس (20) مثقال ہے، جو موجودہ وزن کے حساب سے تقریباً پچاسی (85) گرام کے برابر بنتا ہے۔
❀ چاندی کا نصاب:
چاندی کا نصاب ایک سو چالیس (140) مثقال ہے، جو سعودی عرب میں رائج چاندی کے دراہم کے حساب سے چھپن (56) ریال کے برابر شمار کیا جاتا ہے۔
❀ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع کی مقدار:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے استعمال کردہ صاع کی مقدار اگر کلوگرام میں ناپی جائے، تو یہ دو (2) کلو اور چالیس (40) گرام بہترین گندم کے برابر بنتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب