سورۃ حج میں کتنے سجدے ہیں؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

سورۃ حج میں کتنے سجدے ہیں؟

جواب:

سورۃ حج میں دو سجدے ہیں۔
❀ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی، کیا کیا سورہ حج میں دو سجدے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، سورہ حج میں دو سجدے ہیں، جس نے یہ دو سجدے نہ کیے، اس نے ان دونوں آیات کو نہیں پڑھا یا وہ ان دونوں آیات کو نہ پڑھے۔
(سنن أبي داود: 1402، سنن الترمذي: 578، مسند أحمد: 151/4، 155، وسنده حسن)
❀ ثعلبہ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے سورہ حج کی قراءت کی، اس میں دو سجدے کیے۔
(مصنف ابن أبي شيبة: 11/2، شرح معاني الآثار للطحاوي: 362/1، وسنده صحيح)
❀ عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، آپ نے سورہ حج میں دو سجدے کیے۔
(مؤطأ الإمام مالك: 206/1، وسنده صحيح)
❀ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ سورہ حج میں دو سجدے ہیں۔
(السنن الكبرى للبيهقي: 318/2، وسنده صحيح)
❀ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ حج میں دو سجدے کیے۔
(مصنف ابن أبي شيبة: 11/2، وسنده صحيح)
❀ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے سورہ حج کے آخری سجدہ کی تلاوت کی اور منبر سے اتر کر سجدہ کیا۔
(مصنف ابن أبي شيبة: 18/2، وسنده صحيح)
امام شافعی (الأم:138/1)، امام احمد بن حنبل (مسائل احمد واسحاق: 91/1)، امام اسحاق بن راہویہ (جامع ترمذی تحت حدیث: 578)، امام عبد اللہ بن مبارک (جامع ترمذی تحت حدیث: 578) اور امام ابن منذر (الأوسط لابن المنذر: 267/5) سورہ حج میں دو سجدوں کے قائل ہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے