سورج اور چاند گرہن کی نماز کا طریقہ صحیح احادیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب ہدیۃ المسلمین نماز کے اہم مسائل مع مکمل نماز نبویﷺ سے ماخوذ ہے۔

سورج اور چاند گرہن کی نماز

عن عائشه ان النبى صلى الله عليه وسلم صلى بهم فى كسوف الشمس اربع ركعات فى سجدتين الاولي اطول
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سورج گرہن کی نماز دو رکعتوں میں چار رکوع کے ساتھ پڑھائی تھی، پہلا رکوع زیادہ طویل تھا۔ [صحیح البخاری: 1/145 ح 1064، صحیح مسلم: 296/1 ح 901]
فوائد:
(1)اس حدیث مبارک اور دیگر احادیث صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کسوف وخسوف (سورج گرہن اور چاند گرہن) کی نماز دو دو رکعتیں ہیں، ہر رکعت میں دو رکوع کرنا مسنون ہے، اور یہی جمہور علماء کا مسلک ہے۔
(2)اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یہ نماز باجماعت پڑھنی مسنون ہے۔
(3) دیوبندیوں و بریلویوں کے نزدیک ہر رکعت میں صرف ایک رکوع ہے، دو نہیں ہیں۔ دیکھیے [الہدایہ: 175/1] اس قول پر کوئی صریح دلیل نہیں ہے، لہذا درج بالا حدیث کے مخالف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
(4)سجدتین سے مراد رکعتین ہے جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث میں ہے:
انه صلى اربع ركعات فى ركعتين واربع سجدات [296/1 ح 901]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1